شموگہ30 / اپریل (ایس او نیوز) مرکزی وزیر شوبھا کرندلاجے نے شیموگہ میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے یہ حیران کن وجہ بتائی ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کی تعلیم سے رغبت اور ان کے تعلیم حاصل کرنے کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔
شوبھا کرندلاجے کے اس جواب پر صحافی حیران رہ گئے، شوبھا نے کہا کہ ہرگزرتے سال کے ساتھ ملک میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، جو اعلیٰ ڈگریاں حاصل کررہے ہیں ایک زمانہ تھا، جب ملک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کو خود روزگاری پر توجہ دیتے تھ ے یا سرکاری ملازمت حاصل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ شوبھا نے دعویٰ کیا کہ مرکز میں وزیر اعظم مودی کی حکومت آنے کے بعد 1000 سے زائد اسمارٹ ایپ تیار کئے گئے ہیںِ، جب سوال کیا گیا کہ بی جے پی حکومت نے سالانہ 2 کروڑ ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ، اس پر کس حد تک عمل ہوا ہے تو شوبھا نے کہا کہ حکومت کے پاس اس کا واضح ریکارڈ نہیں ہے، وہ معلومات حاصل کر کے اس کا ضرور جواب دیں گی۔